پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے احکامات ماننے سے انکار

لاہور(پی این آئی) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے ہاس کی تشکیل کر دہ کمیٹی کو بھی غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی سپیکر کی جانب سے سیکرٹری اسمبلی سمیت 4افسران کی معطلی کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق چاروں افسران معطلی کے باوجود ڈیوٹی پر موجود ہیں۔واضح رہے ک ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی ، عنایت اللہ سمیت چار افسران کو معطل کیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close