شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھ دیا، کیا خواہش کر دی؟

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے ، ہم مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا مودی کو جوابی خط ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے خط کا جواب دے دیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے خط میں بھارتی وزیراعظم کو کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے اور پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق نریندر مودی نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد کا خط لکھا تھا، اب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب کو جوابی خط لکھا ہے۔بھارتی وزیراعظم نے خط میں پاکستان سے تعمیری تعلقات کی خواہش کا اظہارکیا تھا۔علاوہ ازیں اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ بھارت خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے اور اسے دہشت گردی سے پاک خطہ دیکھنا چاہتا ہے تاکہ ہم اپنے ترقیاتی چیلنجز پر توجہ مرکوز کرسکيں اور اپنے لوگوں کی خوشحالی کو یقینی بناسکیں۔خیال رہے کہ شہباز شریف ملک کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں اور سب سے پہلے ترک صدر نے انہیں فون کرکے مبارکباد دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close