حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب بنتے ہی بڑی شخصیت مستعفی ہو گئی

لاہور(پی این آئی) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے سے قبل اہم شخصیت نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب بنتے ہی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ احمد اویس جلد اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب کو ارسال کر یں گے ۔

واضح رہے کہ احمد اویس اکتوبر2018 سے 11 اپریل 2019 تک ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رہے ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں وزیراعلیٰ کی ہائیکورٹ طلبی پر عہدے سے استعفیٰ دیاتھا۔احمد اویس 29 جولائی 2020 کو دوبارہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بنےتھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close