عمران خان نے گھڑی اور زیور نہیں پاکستانی کی عزت بیچی، سینئر ن لیگی رہنما کا الزام

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گھڑی اور زیور نہیں پاکستان کی عزت بیچی۔احسن اقبال نے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانے سے 2 کروڑ میں گھڑی خرید کر 18 کروڑ کمائے، عمران خان نے ایک گھڑی نہیں بیچی، زیور نہیں بیچا، پاکستان کی عزت بیچی ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے پاکستان کو ملنے والے تحفے بازار میں بیچ کر پیسے کمائے،

تحفے دینے والے کیا سوچتے ہوں گے کہ کیا پاکستان کا وزیراعظم ایسی گری ہوئی حرکت کرسکتا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا تھا کنفرم کر سکتا ہوں کہ عمران خان نے وزیراعظم پاکستان کو تحفے میں ملنے والی اشیاء دبئی میں 14 کروڑ روپے میں فروخت کیں۔فواد چوہدری نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کے الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملک نے گھڑی تحفے میں دی، وہ عمران خان نے حکومت سے خرید لی، وہ اپنی گھڑی 5 کروڑ میں فروخت کریں یا 10 کروڑ روپے میں یہ ان کی مرضی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں