26 ارکان تحریری معافی مانگیں ورنہ۔۔۔۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اسمبلی اجلاس کی سمری پر دستخط سے معزرت کرلی

مظفرآباد (پی این آئی) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے اجلاس کی سمری پر دستخط کرنے سے معزرت کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر ڈٹ گئے ہیں انکا کہنا ہے کہ جن ممبران اسمبلی نے میرے خلاف ایک چارج شیٹ تیار کی تھی اور الزامات لگائے اور عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جب تک وہ آ کر مجھ سے معافی نہیں مانگتے تب تک میں دستخط نہیں کروں گا۔

 

سردار عبدالقیوم نیازی نے واضح طور پر کہا کہ عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے بعد آزاد کشمیر میں سیاسی بحران سنگین ہو گیا ہے اور علی امین گنڈا پور کی قیادت میں آزاد کشمیر میں وزارت عظمیٰ حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے سردار تنویر الیاس کو ایک بار پھر اپنی منزل دور ہوتی نظر آ رہی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں جن کی قیادت پیپلز پارٹی کر رہی ہے اس صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں ا سکتی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close