عمران خان کی کراچی آمد، کیا جہاز کا کرایہ فرح گجر نے ادا کیا؟ پیپلز پارٹی کے رہنما نے نئی بحث چھیڑ دی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز جس نجی طیارے پر کراچی پہنچے اس کے بارے میں سوشل میڈ یا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔ بتا یا جا رہا ہے کہ اس چارٹرڈ طیارے کا کرایہ دبئی میں موجود کاروباری شخصیت نے ادا کیا ہے ۔ اب اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما تیمور تالپور نے نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔

 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے پرائیویٹ جیٹ کے29لاکھ روپے کرائے کی ادائیگی دبئی سے کسی بزنس مین نے کی ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر میں یہ کہوں کہ وہ بزنس مین نہیں بزنس وویمن تھی تو بات غلط نہیں ہوگی اور اس بزنس وویمن کا نام اب پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے ۔عمران نیازی کے پرائیویٹ جیٹ کی 29 لاکھ کی رقم دبئی سے کسی بزنس مین نے ادا کی اگر میں یہ کہوں کہ وہ بزنس مین نہیں بزنس وومین تھی تو بات غلط نہیں ہو گی اور اس بزنس وومین کا نام اب پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گجر ملک چھوڑ کر دبئی چلی گئی تھیں ، ان پر الزامات لگائے جا رہے تھے کہ پنجاب کے مختلف ٹھیکوں میں سے وہ کمیشن رکھتی تھیں ۔بلاول بھٹو اور مریم نواز سمیت دیگر رہنما فرح گجر پر کرپشن کے الزامات لگا رہے تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close