اتحادی حکومت وفاقی کابینہ کی تشکیل پر ڈیڈ لاک کا شکار، پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے مزید کون کونسے اہم عہدے مانگ لئے؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)اتحادی حکومت وفاقی کابینہ کی تشکیل پر ڈیڈ لاک کا شکار، پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے چاروں گورنرز اور آئینی عہدوں کا مطالبہ کر دیا، اتحادیوں کی من پسند وزارتوں اور عہدوں کے مطالبات سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت وفاقی کابینہ کی تشکیل پر ڈیڈ لاک کا شکار، پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے چاروں گورنرز اور آئینی عہدوں کا مطالبہ کر دیا، اتحادیوں کی من پسند وزارتوں اور عہدوں کے مطالبات سامنے آگئے۔

 

نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق اتحادی حکومت وفاقی کابینہ کی تشکیل پر ڈیڈ لاک کا شکار ہے۔ اتحادیوں کی من پسند وزارتوں اور عہدوں کے مطالبات سامنے آگئے ہیں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے آصف علی زرداری مخالف اور بلاول بھٹو حامی ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں آئینی عہدوں کی تقسیم پر بھی اختلافات ہیں۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی من پسند وزارتیں اور آئینی عہدوں کی خواہش مند ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) سے چاروں گورنرز اور آئینی عہدوں کا مطالبہ کر دیا، پیپلز پارٹی نے کابینہ میں تین اہم وزارتوں کا بھی مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف) نے گورنر بلوچستان اور اے این پی نے گورنر خیبر پختونخوا مانگ لیا، بی اے پی بھی گورنر بلوچستان کے عہدے کی امیدوار بن گئی۔مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کو من پسند وزارتیں دینے سے کترا رہی ہے، پیپلز پارٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ لینے کی بھی خواہش مند ہے، مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین سینیٹ پر پیپلز پارٹی کو تاحال یقین دہانی نہیں کرائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں