کونسی وزارت لوں گا؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اہم فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے وزارت لینے سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کسی بھی وزارت کا قلمدان لینے سے معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی بغیر قلمدان توانائی کے امور دیکھیں گے۔ذرائع کے مطابق نئی وفاقی کابینہ کی جانب سے کل حلف اٹھانے کا امکان ہے اور پہلے مرحلے میں 10 سے 12 وزرا حلف اٹھائیں گے۔

 

 

دوسری جانب رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ کابینہ کا حصہ نہ بننے کا خیال شاہد خاقان عباسی کا اپنا ہوگا لیکن پیٹرولیم کے معاملے میں ان کے تجربے کا فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جب وزیراعظم کہیں گے تو وہ کابینہ کا ضرور حصہ بنیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں