پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے قبل پی ٹی آئی ٹائیگرز کیلئے بُری خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، پولیس نے ایوان میں ایم پی ایز پر تشدد کیا، دنیا میں ایسی مثال نہیں ملتی۔شفقت محمود نے کہا کہ پولیس اور حمزہ کے غنڈوں نے ایوان کے اندر آکر تشدد کیا۔

 

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی، یہ خرید و فروخت اور بندر بانٹ کے ساتھ چل رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close