عمران خان کو کون فارن فنڈنگ کے ذریعے نا اہل کروانے کی کوشش کرےگا؟ بڑا دعویٰ آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر)امجد شعیب کا کہنا ہے کہ کرپٹ مافیا عمران خان کو فارن فنڈنگ کے ذریعے نااہل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔نجی ٹی وی بول کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کےکھیل میں ہدف عمران خان اور پی ٹی آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس سب جماعتوں پرتھے لیکن سوائے پی ٹی آئی کے کسی کاکیس نہیں چلایا گیا ۔

 

 

اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ کرپٹ مافیا ریاست سے زیادہ مضبوط ہے،ریاست ان کے خلاف کچھ نہیں کر سکتی۔سابق لیفٹیننٹ جنرل کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سب سے بڑا قصور بھی یہی ہے کہ انہوں نے کرپشن کے خلاف آواز لگائی۔اس لیے کوئی بھی کرپٹ ادارہ ان کی شکل نہیں دیکھنا چاہتا۔ان کا کہنا تھا کہ پورا نظام کرپٹ مافیا کے تابع ہے اور وہ عمران خان کو نکالنے کے لیے ہر حربہ آزمائیں گے۔میں سمجھتا ہوں اس میں سب سے پہلا حربہ یہی ہے کہ اس کے خلاف فارن فنڈنگ کا کیس چلایا جائے اور اس میں کسی نہ کسی طرح عمران خان کو نا اہل کر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پرانی جماعتوں کے اگر اکاونٹس دیکھے جائیں تو انہوں نے ایسے ایسے مجرمانہ کام کیے ہوں گے کہ جو انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close