گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹایا گیا یا نہیں؟ صدرِ مملکت عارف علوی نے واضح کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بتایا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے ان کے دفتر تک ایسی کوئی سمری نہیں پہنچی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں