وزیر اعظم نے گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کو برطرف کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹادیا گیاہے۔وزیراعظم نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے گورنر کو عہدے سے ہٹایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر کو بھیج دی۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

دوسری طرف عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ انہیں عہدے سے ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کے پاس ہے ، جب تک صدر مملکت کہیں گے وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close