آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہو گا؟

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم ہو گا؟ اس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں ہو گا۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیرکے انتخاب کیلئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے طلب کر لیا ہے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 53 ممبران اسمبلی 14ویں قائد ایوان کا انتخاب کریں گے قائد ایوان کیلئے 27 اراکین اسمبلی کی حمایت ضروری ہے حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار سردار تنویر الیاس کی جانب سے 32 اراکین کی حمایت کا دعویٰ۔

مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان نے بھی سردار تنویر الیاس کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف اپنی ہی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے 12 اپریل کو قانون ساز اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی سپیکر اسمبلی چوہدری انوارالحق نے 15 اپریل کو اجلاس طلب کرکے عدم اعتماد کی قرارداد پر رائے شماری کیلئے ساڑھے 10 بجے کا وقت مقرر کیا۔ وزیراعظم آزاد سردار عبدالقیوم نیازی 14 اپریل کی شام وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔15 اپریل کے اجلاس میں سپیکر نے قواعد انضباط کار کا قاعدہ 17 معطل کروا کر نئے وزیراعظم کےانتخاب کیلئے کارروائی کی اجازت دی قائد حزب اختلاف نے یہ آئینی اور قانون نقطہ اٹھایا کہ وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے بعد صدر آزاد کشمیر نے آئین کے آرٹیکل 16 ذیلی آرٹیکل 3کے تحت قانون ساز اسمبلی کا نیا اجلاس طلب کرنا ہے سپیکر عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری کیلئے طلب کیے گئے اجلاس کے دوران وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قاعدہ 15 معطل کرکے کارروائی نہیں کر سکتے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی جانب سےبائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرکے سپیکر اور سیکرٹری اسمبلی کو وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کارروائی کرنے سے روکنے کیلئے کی استدعا کی گئی ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے فوری سماعت کرکےسپیکراور سیکرٹری اسمبلی کو پیر کے روز تک انتخابی عمل سے روکنے کا حکم جاری کیا ۔

تحریک انصاف کے وزیراعظم کے امیدوار سردار تنویر الیاس نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ میں 15 اپریل کی شام اپیل دائر کی سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس خواجہ محمد نسیم نے نے حکم دیا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ ہفتہ کی صبح 10 بجےاپیل کی سماعت کرے گا گزشتہ روز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ نے سماعت کے بعد سیکرٹری قانون اور پرنسپل سیکرٹری کو نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے صدر آزاد کشمیر کو قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے حوالے سے فوری سمری بھیجنےکا حکم دیا سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کی طرف سے وزیراعظم کےانتخاب کو پیر کے روز تک روکنے سے متعلق حکم کو آئین سے متصادم قرار دیا۔ سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ نے سپیکر اسمبلی کی جانب سے قرارداد عدم اعتماد پر رائے شماری کیلئے طلب کیے گئے اجلاس کے دوران وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کی گئی کارروائی کو بھی کالعدم قرار دیکر معاملہ کو نمٹا دیا سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر آزاد کشمیر نےاجلاس طلب کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر دی ہیں تحریک انصاف کی جانب سے سردار تنویر الیاس وزیر اعظم کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے سردار تنویر الیاس کے مقابلے میں کوئی امیدوار نامزد نہیں کیا گیا متحدہ اپوزیشن الیکشن میں حصہ لینے یا پھر انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ آج کرے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close