عمران خان کے کراچی سفر کے لیے چارٹرڈ طیارہ، طیارہ کمپنی کو کس نے کتنی رقم ادا کی؟ انکشاف کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) کراچی میں احتجاجی جلسے کے بعد واپسی پر سابق وزیراعظم عمران خان کا طیارہ فنی خرابی کا شکار ہو گیا جس کے باعث انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی سے مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عمران خان تاخیر سے دوسری کمپنی کے چارٹر طیارے میں اسلام آباد روانہ ہوئے۔

اس حوالے سے ابتداء میں ذرائع کے حوالے سے یہ خبر آئی تھی کہ عمران خان کے طیارے کی ملکیت اینگرو گروپ کی ہے اور یہ کہ اسد عمر کی سابقہ کمپنی نے یہ سہولت فراہم کی ہے لیکن اینگرو گروپ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا کہ یہ طیارہ جو سابق وزیراعظم کو لے کر کراچی گیا تھا یہ اینگرو گروپ کی ملکیت ہے لیکن اس کو سابق وزیراعظم عمران خان کے سفر کے لیے کرائے پر حاصل کیا گیا ہے۔ چارٹرڈ طیارے کے کرائے کی ادائیگی کے حوالے سے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کے چارٹر طیارے کے لئے رقم دبئی میں مقیم پاکستانی بزنس مین نے دی تھی۔ رپورٹس کے مطابق چارٹر طیارے کیلئے نجی ایوی ایشن کمپنی کو 29 لاکھ روپے ادا کئے گئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close