عمران خان نے امریکا کا کونسا منصوبہ خاک میں ملایا جس پر ناراض ہو کر امریکا نے انہیں اقتدار سے ہٹایا؟ برطانوی سیاستدان کا بڑا انکشاف

لندن(پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر کی طرف سے آنے والی ایک سفارتی کیبل کو جواز بنا کر مہم چلائی جا رہی ہے کہ انہیںاقتدار سے نکالنے کی سازش امریکہ نے کی تھی۔ اب اس حوالے سے برطانوی سیاستدان جارج گیلوے نے ایک اور حیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔

 

ٹائمز آف اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق جارج گیلوے نے کہا ہے کہ عمران خان نے امریکہ کو فوجی اڈے دینے سے انکار کرکے اس کے چین کے خلاف 40سالہ منصوبے کو ناکام بنا دیا تھا، جس کی وجہ سے امریکہ نے انہیں اقتدار سے نکلوا دیا۔ جارج گیلوے کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان میں اپنے فوجی اڈوں کے ذریعے چین پر نظر رکھنا چاہتا تھا۔ وہ افغانستان میں جنگ بھی ختم نہیں کرنا چاہتا تھا۔ اس کا یہ منصوبہ عمران خان نے اڈے دینے سے انکار کرکے ختم کر دیا جس پر امریکہ نے ان کی حکومت ختم کروا دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close