نیب کا ادارہ قائم رہے گا لیکن ۔۔۔ رانا ثنا اللہ نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا نام تبدیل کر دیا جائے گا۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن )کے راناثنااللہ نے کہا کہ نیب کا ادارہ انتقام کے لیے بنایا گیا تھا تاہم ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ احتساب کسی بھی معاشرے کے لیے بہت ضروری ہے، نیب کا ادارہ قائم رہے گا لیکن اس کا نام تبدیل کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے استعفے سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قاسم سوری کو مستعفی نہیں ہونا چاہیے تھا، پی ٹی آئی کے 70 فیصد لوگ استعفیٰ نہیں دینا چاہتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close