آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے اسمبلی اجلاس از سر نو بلانے کے فیصلے کی توثیق کر دی، صدر آزاد کشمیر ، عبوری وزیر اعظم اور سیکرٹری قانون اہمیت اختیار کر گئے

مظفرآباد (پی این آئی) چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے فل بینچ نے قانون ساز اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب پرآزاد کشمیر ہائی کورٹ کے فیصلے کی توثیق کر دی اور حکم جاری کیا کہ وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے دوبارہ از سر نو اسمبلی اجلاس بلایا جائے۔اس حوالے سے آزاد کشمیر کے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ صدر آزاد کشمیر ، عبوری وزیر اعظم اور سیکرٹری قانون اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔

ان ذ‏رائع کا کہنا ہے کہ اگرعبوری وزیر اعظم نیازی اجلاس جلدی بلانے کے لئے تیار نہ ہوئے تو متحدہ اپوزیشن کو 6 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کے لئے 13 دن مزید مل جائیں گے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کوحتمی اکثریت حاصل کرنے کے لئے 6 ارکان اسمبلی کی حمایت درکار ہے جس کے لیے ارکان اسمبلی سے رابطے جاری ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close