پی ٹی آئی دورمیں زیرعتاب احد چیمہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

اسلام آ باد ( پی این آئی) پی ٹی آئی کے دور میں زیر عتاب رہنے والے نوجوان بیو رو کریٹ احد چیمہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری سونپے جا نے کا امکان ہے، روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق ذ رائع کے کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے انہیں بلا لیا ہے اور وہ غیر رسمی طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، سابق دور میں نیب نے کیسز بنا کر انہیں گرفتار کر لیاتھا جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انہیں معطل کردیاتھا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انہیں اب انکوائری میں لگائے گئے الزامات سے بری کردیا ہے انہیں گریڈ20میں ترقی مل گئی تھی لیکن گرفتاری کی وجہ سے وہ گریڈ20میں جوائننگ نہیں دے سکے تھے، اب ان کی پوسٹنگ گریڈ بیس میں کی جا ئے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close