قریبی دوست ملک نے ایک جیپ دی تھی عمران خان نے وہ بھی بیچ دی, تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک قریبی دوست ملک نے ایک جیپ تحفے میں دی تھی وہ بھی غائب نکلی ہے، شاید وہ بھی بیچ دی گئی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے بیرون ملکوں سے آنے والے تحائف کی مالیت انتہائی کم لکھوا کر وہ تحائف خریدے اور پھر بیچ دیے۔مبینہ مراسلے سے متعلق سوال پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ غیر ملکی مراسلے کی تحقیقات پارلیمنٹ کی سلامتی کمیٹی میں ہی ہو سکتی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close