عمران خان کا کراچی میں پہلا پاور شو آج ہو گا، کیا کیا تیاریاں کر لی گئیں؟

کراچی (پی این آئی) بانئی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کے پہلو میں واقع باغ جناح میں آج ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد عمران خان کا کراچی میں یہ پہلا پاور شو ہو گا۔ اس میں کے لیے پنڈال میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ ساؤنڈ سسٹم لگایا جارہا ہے، جلسے کیلئے تیار اسٹیج کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسٹیج کا ایک حصہ قیادت جبکہ دوسرا حصہ ارکان صوبائی اسمبلی کے لیے بنایا گیا ہے۔ اسی طرح میڈیا کے افراد کیلئے الگ سے اسٹیج بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے آج ہونے والے جلسے میں خواتین اور مردوں کے بیٹھنے کے الگ الگ انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلسے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنما خطاب کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close