آپ لوگوں نے تحفے چوری کر کے بیچے، خریدتے تو کیس نہ بنتا، فواد چوہدری کا احسن اقبال کو جواب

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ریکارڈ سرکار کا ریکارڈ ہے، تحفہ ملتا ہے جمع ہوتا ہے ،خریدنا ہواس کی قیمت لگتی ہے جوخزاے میں جمع ہوتی ہے، آپ لوگوں نے تحفے چوری کر کے بیچے خریدتے تو کیس نہ بنتا۔

جمعہ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے احسن اقبال کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ الزام تو کوئی اچھا ڈھونڈ لو نہیں مل رہا تو ایسے احمقانہ الزامات لگا رہے ہیں جن کا نہ سر ہے پیر۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ریکارڈ سرکار کا ریکارڈ ہے، تحفہ ملتا ہے جمع ہوتا ہے ،خریدنا ہواس کی قیمت لگتی ہے جوخزاے میں جمع ہوتی ہے، آپ لوگوں نے تحفے چوری کر کے بیچے خریدتے تو کیس نہ بنتا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close