15 روز میں مہنگائی کم ہوجانی چاہئے، وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو خبردار کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی معاشی ٹیم پر واضح کیا ہے کہ 15 روز میں مہنگائی کم ہونی چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا، ملک میں بڑھتی مہنگائی پر وزیراعظم نے تشویش کااظہار کیا ۔اجلاس میں وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ باتیں نہ کریں، 15 دن میں نتائج دیں، 15 دن میں قیمتیں کم ہوجانی چاہئیں۔

انہوںنے کہاکہ ہم عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں ، اس میں کوئی شک نہیں چیلنجز ہیں تاہم ہمیں عوام کو ریلیف دینا ہوگا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close