نامنظور ڈاٹ کام، عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے فنڈز جمع کرنے کی مہم شروع کر دی

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے تحریک انصاف کو فنڈز دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت حکومت تبدیلی کی سازش رچائی گئی کرپٹ ترین لوگوں کو پاکستان پرمسلط کیا گیا ہے ایسے لوگوں کو مسلط کرنا 22کروڑ لوگوں کی توہین ہے ، اپنے وڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ہم نے نامنظور ڈاٹ کام کی ایک ویب سائٹ بنائی ہے ویب سائٹ کا مقصد ہے اوورسیزپاکستانیوں سے فنڈجمع کریں اب ہم مہم میں جا رہے ہیں۔

سمندرپار پاکستانیوں کیلئے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت حکومت تبدیلی کی سازش رچائی گئی کرپٹ ترین لوگوں کو پاکستان پرمسلط کیا گیا ہے ایسے لوگوں کو مسلط کرنا 22کروڑ لوگوں کی توہین ہے ایسے لوگوں کیخلاف قوم میں نکل رہاہوں اپنی جاگی ہوئی قوم کو جگا رہا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ کوشش ہے سازش کو فیل کر کے پاکستان کو الیکشن کی طرف لے جائیں ایک ہی حل ہے عوام فیصلہ کریں وہ کس کو چاہتے ہیں عوام الیکشن کے ذریعے فیصلہ کریں اب ہم مہم چلارہے ہیں مہم کیلئے فنڈز کی ضرورت ہے کیونکہ ملک بھرمیں مہم چلائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہے بھرپور طریقے سے اس مہم میں شرکت کریں یہ ہے پاکستان کی حقیقی آزادی کی مہم!

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close