شہباز شریف کی کابینہ میں وزیرخارجہ اور وزیرداخلہ کون ہوں گے؟ حتمی فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں متحدہ حکومت کی وفاقی کابینہ کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں سابق وزیر قانون و داخلہ پنجاب رانا ثناء اللہ خان کو وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان دیا جائے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مخلوط حکومت میں وزیر خارجہ ہوں گے۔

 

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کو اطلاعات و نشریات کا قلمدان دیا جائے گا جب کہ ن لیگ کے خواجہ آصف ، سعد رفیق، ایاز صادق، احسن اقبال اور خرم دستگیر بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔اپنی سابق اتحادی تحریک انصاف سے بغاوت کرکے شہباز شریف کو وزیر اعظم کا ووٹ دینے والے مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ کو ہاؤسنگ کی وزارت دی جائے گی، وہ سابق کابینہ میں بھی ہاؤسنگ کے ہی وزیر تھے۔ اس کے علاوہ ق لیگ کے چوہدری سالک حسین بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close