پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کافیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ روزانہ سماعت کا مقصد اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق 30 دن میں کیس کا فیصلہ کرنا ہے۔اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیسز پر ہر طرح کا تعاون کرتی ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے فنڈنگ کیس کی بھی روزانہ سماعت کی جائے۔

 

فرخ حبیب نے کہا کہ ہم نے تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کو فراہم کردیا ہے، عوام دیکھ رہے ہیں کہ ادارے آئین و قانون کے تحت کام کریں، تحریک انصاف کی لیگل ٹیم فارن فنڈنگ کیس میں بھرپور شرکت کرےگی۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close