مولانا فضل الرحمٰن کے پرانے ساتھی عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچ گئے

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار کے بجائے اقدار اور قومی آزادی و خودمختاری کا تحفظ اہم ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان سے جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ مولانا خان محمد شیرانی کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا۔

 

May be an image of 5 people, people sitting and indoor

 

اس دوران مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے انسداد اور ناموس رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ کیلئے چیئرمین تحریک انصاف کی خدمات غیرمعمولی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا تصورِ ریاستِ مدینہ اور اسکے قیام کیلئے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اتحادِ امت خصوصا امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل کا قابل عمل حل تجویز کرنے والے پہلے مسلم رہنما ہیں۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ کے سامنے جھکنے والوں کو غلام بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن اقتدار کے بجائے اقدار اور قومی آزادی و خودمختاری کا تحفظ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اشاروں پر متحرک کٹھ پتلیوں کو قوم کے مستقبل پر غلامی کی تاریکیاں طاری کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close