شہزاد سلیم ایک بار پھر ڈی جی نیب لاہور تعینات

اسلام آباد(پی این آئی)شہزاد سلیم کو ایک بار پھر قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کا ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) تعینات کر دیا گیا ہے۔جمعہ کو شہزاد سلیم کو نیب لاہور کا ڈی جی لگانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے سابق ڈی جی جمیل احمد کو نیب ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ شہزادسلیم سال 2017سے نیب لاہور میں تعینات تھے، گزشتہ برس شہزاد سلیم کی 4 سالہ کارکردگی کی رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب لاہور نے تاریخ کی سب سے زیادہ ریکوری ڈی جی شہزاد سلیم کے دور میں کی۔نیب لاہور کی 4 سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق شہزاد سلیم کے دور میں 7 ارب روپے سے زائد براہ راست اور 77 ارب روپے سے زائد بلواسطہ ریکوری کے علاوہ 60 ارب روپے سے زائد مالیت کے ریفرنس عدالتوں میں دائر کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close