اگلے 2دن موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

اسلامآباد (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز بھی گرمی کی موجودہ لہر جاری رہنے کی وارننگ جاری کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا

موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔تاہم راولاکوٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی۔جبکہ کراچی میں جمعے اور ہفتے کو بھی موسم گرم تر اور مرطوب رہ سکتا ہے، کل پارہ 36 سے 38 جبکہ ہفتے کو 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کے رخ میں

تبدیلی سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائیگی، دن کے بیشتر حصے میں مغرب سے زمینی ہوائیں چلیں گی بعد میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: سبی46، شہید بینظیر آباد45 ، تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close