پی ڈی ایم رہنماؤں کو وزیر اعظم شہباز شریف نے افطار ڈنر پر بلا لیا، ایجنڈا کیا ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) نئی وفاقی کابینہ کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہوں کو آج افطار پر بلا لیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے افطار ڈنر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ اس حوالے سے حکومتی ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان کی حمایت پر شکریہ ادا کریں گے۔ وزیراعظم ہاؤس میں افطار ڈنر میں شہباز شریف اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کابینہ کو حتمی شکل دیں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے ناموں کا اعلان آج رات تک متوقع ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close