کورونا ڈیوٹی دینے والے ہیلتھ کیئر ورکرز 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی وباء کورونا کے دوران فرنٹ لائن ڈیوٹی دینے والے ہیلتھ کیئر ورکرز تنخواہوں سے محروم ہیں، بتایا گیا ہے کہ وبائی امراض کے ہسپتال کا عملہ گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہے۔ ہیلتھ کیئر ورکرز کے مطابق گزشتہ حکومت کے آخری دنوں میں 88 ورکرز کو نوکری سے نکالا گیا، یکم اپریل سے 88 ہیلتھ کئیر ورکرز کا کنٹریکٹ منسوخ کیا گیا تھا۔ ہیلتھ کیئر ورکرز نے شکوہ کیا کہ 4 ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کے بغیر ہی ملازمت سے فارغ کیا گیا۔

ہیلتھ کیئر ورکرز کے مطابق 62 ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف کو 4 ماہ کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close