ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمارے موقف کی تائید کی، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ردِعمل بھی آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکی ایک متوازن پریس کانفرنس تھی، سیاسی مداخلت کے ہمارے مؤقف کی ڈی جی آئی ایس پی آر نے تائید کی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ ایک خفیہ دستاویز ہے اسے پبلک اس طرح نہیں کرنا چاہیے، اس میں سکیورٹی کے کوڈ ہیں، اس سے پاکستان کا سسٹم کمپرومائز ہوسکتا ہے، مراسلے کا اخباروں میں شائع ہونا اوربازاروں میں بٹنا مناسب نہیں۔

 

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج کی پریس کانفرنس سے ہمارے مؤقف کو تقویت ملتی ہے، ہر جماعت ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کی اپنے مطابق تشریح کرےگی، مناسب حل یہ ہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن تشکیل دے، چیف جسٹس آف پاکستان مناسب ٹی او آرز کے ساتھ چھان بین کروائیں، جوڈیشل کمیشن میں سکیورٹی کمیٹی اور اسپیشل کیبنٹ کمیٹی اجلاس کے منٹس پیش کیے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں