ڈی جی آئی ایس پی آر نے عمران خان کے تین بیانات کی تردید کر دی، صحافی اعزاز سید کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) ملک کی تازہ سیکیورٹی و سیاسی صورتحال اور سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں پر پاک فوج کے ترجمان نے پریس بریفنگ سے خطاب کیا اور کئی موضوعات پر وضاحت کی، وہیں کچھ انکشافات بھی کیے۔ پریس بریفنگ کے بعد سینئر صحافی اعزاز سید سابق وزیراعظم کے بیانات سامنے لے آئے جن کی ڈی جی آئی ایس پی آر نے تردید کی ۔ ٹوئٹر پر اعزاز سید نے بتایا کہ “مسلح افواج کے ترجمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 3باتوں کی تردید کی۔

 

 

اوّل یہ کہا کہ امریکہ کی طرف سے کوئی سازش نہیں ہوئی “۔ یادرہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے سازش کا دعویٰ کیا جارہاتھا۔
“دوئم یہ کہ فوج نے نہیں بلکہ عمران خان نے فوج سے رابطہ کرکے تحریک عدم اعتماد واپس کروا کر استعفے کی بات کی۔
اور سوئم یہ کہ (عمران خان کے دعوے کے برعکس )امریکہ نے اڈے مانگے ہی نہیں”۔
انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ “جو پہلے نوازشریف کہتے تھے وہ اب عمران خان کہتے ہیں جو پہلے( ن) لیگ کرتی تھی وہ اب تحریک انصاف کررہی ہے”۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close