وزیراعظم کی جانب سے پنشن میں اضافے کا اعلان ، عملدرآمد ہو گا یا نہیں؟ ریٹائرڈ ملازمین کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کردیا ، اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10فیصداضافے کی منظوری دے دی ، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا،ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا۔

یاد رہے میاں شہبازشریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد کم سےکم اجرت 25 ہزار اور ایک لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے 10 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنشن میں بھی 10فیصد اضافہ کیا جائے گا۔بعد ازاں وفاقی حکومت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے منتخب ہونے کے فوری بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close