مہنگائی کا خاتمہ پہلی ترجیح، وزیراعظم شہباز شریف متحرک ہو گئے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک سے مہنگائی کے خاتمے کو پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے اپنی معاشی ٹیم کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت کی صورتِ حال پر اجلاس منعقد ہوا جس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، زبیر عمر، عائشہ غوث پاشا، طارق محمود پاشا، بلال کیانی اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کو وزارتِ خزانہ کی طرف سے موجودہ ملکی معیشت کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔ پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اظہارِ تشویش کیا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو معاشی لحاظ سے مستحکم بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنی معاشی ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کا جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایات بھی کیں۔ وزیراعظم نے یہ ہدایت بھی کی کہ ہر صورت عام آدمی کی معاشی حالت بہتر کرنے کے لیے اقدمات کیے جائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close