وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ کراچی، خاتون اول بھی کراچی میں لیکن کہاں تھیں؟

کراچی (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے جب سے وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا ہے تب سے ان کی خاتون اول کے حوالے سے بحث سوشل میڈیا پر جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے منصب سنبھالنے کے دو روز بعد کراچی کا دورہ کیا اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔ دلچسپ پہلو یہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے پہلے ایک روزہ دورۂ کراچی کے موقع پر خاتونِ اول بھی شہرِ قائد میں ہی موجود تھیں،

انہوں نے خدمت خلق کے شعبہ میں پاکستان اور دنیا کی جانی مانی شخصیت عبدالستار ایدھی کی قبر پر فاتحہ پڑھی۔ یہ بات اہم ہے کہ خاتونِ اول کی انسان دوست عبدالستار ایدھی سے خاص رغبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انہوں نے ایدھی کی خودنوشت اور سوانح حیات بھی تحریر کر رکھی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close