وزیراعظم شہبازشریف کا سی پیک سے متعلق بیان، چین کا ردِ عمل بھی آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)چینی وزارت خارجہ نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی پیک سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کے ریمارکس نوٹ کیے ہیں، سی پیک پر ان کے ریمارکس کو بہت زیادہ سراہتے ہیں۔

 

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سی پیک نے اپنے آغاز سے ہی پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے بتایا کہ چین اور پاکستان کو سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، چین سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کیلئے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کو تیار ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شہباز شریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد سی پیک منصوبوں پر تیزی لانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھاکہ چین سے دوستی لازوال ہے اور قیامت تک قائم رہے گی۔گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ناظم الامور کی سربراہی میں وفد سے بھی ملاقات کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close