عمران خان کے غداری کے الزامات صحیح ہیں یا غلط؟ عوام کی اکثریت نے فیصلہ سنا دیا، گیلپ کا تازہ ترین سروے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)عوام کی زیادہ تر تعداد نے عمران خان کو وزرات عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے کے پیچھے امریکی سازش کے نظریے کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا جس میں عوام کی زیادہ تر تعداد نے عمران خان کو وزرات عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے کے پیچھے امریکی سازش کے نظریے کو ایک بار پھر مسترد کیا۔

 

سروے میں عوام نے مہنگائی کو وجہ بتادیا۔گزشتہ سروے میں 64 فیصد افراد نے مہنگائی کو حکومت کے خاتمے کی وجہ بتایا تھا جبکہ موجودہ سروے میں یہ تعداد 66 فیصد پر آگئی ہے۔سروے میں 60 فیصد شہریوں نے سابق اپوزیشن رہنماؤں پر عمران خان کے غداری کے الزامات بھی بے بنیاد قرار دیے۔سروے رپورٹ میں خیبر پختونخوا اورسندھ میں 65 فیصد اور پنجاب میں 58 فیصد شہریوں نے الزامات ماننے سے انکار کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں