نفرت عمران خان سے نہیں بلکہ۔۔۔ آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی کو اہم مشورہ دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی کو سمجھانا چاہیے کہ اسمبلی میں واپس آجائیں، نفرت عمران خان سے نہیں ان کی سوچ سے ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آج سوشل میڈیا بہت خطرناک ہوگیا ہے، دو تہائی اکثریت آج کے پاکستان میں بہت مشکل ہے، مینگل، مگسی کو کوئی خرید سکتا ہے؟ میرے تعلقات کام آئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے ساتھ معاہدے ہوئے ہیں، میں نے سب کو متحد کیا ان کے مطالبات پورے کیے جائیں گے، ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدے کا ضامن ہوں اتحاد میں ہم دینے والے ہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دیا ہے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی ہم سے سینئر ہیں ہم ان کیلئے کوشش کرتے رہے، بچے بڑے ہوں تو مسئلہ ہوتا ہے پرویزالٰہی کو مس گائیڈ کیا گیا چاہتے ہیں پرویز الٰہی سیاسی دائرے میں واپس آئیں۔سابق صدر نے کہا کہ شہبازشریف کوکہا آپ وزیراعظم بن جائیں میرے پاس 70 ووٹ ہیں، میں نے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے کی پیشکش کی تھی، اتحادیوں سے رابطے میں تھا پتہ تھا میرے ساتھ آئیں گے۔ اتحادیوں کو پتہ ہے کہ جو میں نے وعدہ کیا وہ پورا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ نفرت عمران خان سے نہیں اس کی سوچ سے ہے، بلاول پوری سی ای سی کو ساتھ لے کر چلتے ہیں پھر پالیسی بناتے ہیں، بلاول وزیر خارجہ بنتے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ سی ای سی کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close