دورانِ پرواز بھی صرف کام، مریم نواز نے چچا شہباز شریف کو شاباش دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے چچا اور وزیراعظم شہباز شریف کی دورانِ پروازکام کرنے کی تصویرشیئرکردی۔شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد کراچی کا آج پہلا دورہ کیا اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔

مریم نواز نے اپنے چچا اور وزیراعظم شہباز شریف کی دورانِ پروازکام کرنے کی تصویرشیئرکی اور کہا کہ جب ملک کا درد اور فکر ہو تو اِس طرح کام کیا جاتا ہے، ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا جاتا۔مریم نواز نے شہبازشریف کو شاباشی بھی دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close