آپ پر آرٹیکل 6لگ سکتا ہے، 9اپریل کو 12بجے سے چند منٹ پہلے اسد قیصر کو بتایا گیا تو انہوں نے عمران خان کو کیا بات کہی اور اسمبلی کی جانب دوڑ لگا دی؟ صحافی کا بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) عمران خان کو پارلیمنٹ سے عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے فارغ کیا گیا اور عدالتی احکامات پر اُس وقت کے سپیکر اسد قیصر نے ووٹنگ کے دن کئی بار عدالتی احکاما ت پر عمل درآمد کرانے کی ایوان کو یقین دہانی کرائی لیکن آخر میں عہدے سے سبکدوش ہو کر ایوان پینل آف چیئر ایاز صادق کے سپرد کرگئے ، اسد قیصر کو جب آرٹیکل 6 کے بارے میں بتایا گیا تو انہوں نے دراصل عمران خان سے کیا کہا تھا، اس بارے میں سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کردیا۔

 

خوشنود علی خان نے اپنے کالم میں لکھا کہ ” سب کچھ ہائی الرٹ پر تھا، قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے جارہا تھا، آخری بار جب اسد قیصر کو عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس طلب کیاتو اس وقت 12 بجنے میں چند منٹ باقی تھے، اسد قیصر کو وہاں بتایا گیا کہ قیدیوں کو لے جانے والی گاڑیاں قومی اسمبلی بلڈنگ کے آس پاس پہنچ گئی ہیں، آپ نے رویہ نہ بدلا تو آپ پر آرٹیکل 6 لگائے جانے میں چند منٹ باقی ہیں جس کے اثرات اور نتائج آپ کو معلوم ہیں،سپریم کورٹ کھل چکی ہے، الیکشن کمیشن بھی کھل گیا ہے اور صرف آپ نہیں عمران خان اور قاسم سوری بھی آرٹیکل 6 میں آئیں گے۔اسد قیصر نے اچانک عمران خان سے کہا ”سر میں مستعفی ہورہا ہوں“ اور اسمبلی کی طرف دوڑے اور مستعفی ہوکر انہوں نے معاملات ایاز صادق کے سپرد کردئیے،یہ وہ لمحہ تھا! جب عمران خان ٹوٹ گئے اور حکم دیا کہ ہیلی کاپٹر مجھے بنی گالہ چھوڑ آئے ، پھر اسد قیصر نے اپنی حکومت کے ڈراپ سین کے آخری لمحات دیکھے”۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں