ق لیگ نے وزارتِ اعلیٰ پنجاب کیلئے آصف علی زداری سے حمایت مانگ لی مگر کیا جواب ملا؟ بڑی خبر

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ق) نے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے ایک بار پھر سابق صدر آصف زرداری سے رابطہ کرلیا، ذرائع نے بتایا کہ (ق) لیگی رہنماؤں کی بات پر آصف زرداری مسکرا پڑے اور کوئی جواب نہیں دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق (ق) لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ اور چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک حسین کی آصف زرداری سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سابق صدر کو چوہدری شجاعت کا پیغام پہنچایا۔

 

ذرائع کاکہنا ہے کہ طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کے لیے پرویز الٰہی کی حمایت کی درخواست کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ لیگی رہنماؤں کی جانب سے پیپلزپارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی سے بھی انفرادی رابطے کیے گئے ہیں تاہم پیپلز پارٹی ارکان نے فیصلے کو آصف زرداری کی منظوری سے مشروط کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close