عہدے سے ہٹتے ہی سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف ایف آئی اے کا بڑا ایکشن، پہلی انکوائری شروع ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی )سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف وزارت عظمیٰ سے علیحدگی کے بعد پہلی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے تحفے میں ملنے والے ہار کو توشہ خانہ میں رکھنے کے بجائے زلفی بخاری کے ذریعے لاہور کے ایک جیولر کو فروخت کر دیا تھا جس کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق تحفے میں ملنے والے ہار کو لاہور میں18کروڑ روپے کے عوض فروخت کیا گیا تھا جبکہ توشہ خانہ میں چندلاکھ روپے جمع کرائے گئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close