شہبازشریف کا وزیراعظم بنتے ہی بڑا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی بیوروکریسی کیلئے اچھی خبر وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد بلانے کی ہدایت کر دی۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے ذرائع کے مطابق گریڈ 22 میں ترقیوں کیلئے ڈیڑھ سال سے تاخیر کا شکار بورڈ اجلاس جلد ہوگا، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، کابینہ ڈویڑن کو اجلاس کی تیاری سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ۔وزیر اعظم نے اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد بلانے کی ہدایت کردی ۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 22 میں ترقیوں کیلئے ڈیڑھ سال سے تاخیر کا شکار بورڈ اجلاس جلد ہوگا،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، کابینہ ڈویڑن کو اجلاس کی تیاری متعلق آگاہ کر دیا گیا ،گریڈ 21 کے30 سے زاہد افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے ، درجنوں افسران گریڈ 22 میں ترقیوں کے انتظار میں ریٹائر ہوچکے ہیں ،کئی ڈویڑنز میں گریڈ 21 کے افسران سیکرٹریز کے عہدوں پر تعینات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close