وزارت چھوڑنے کے بعد شیخ رشید کس میدان میں متحرک ہو گئے؟

اسلام آباد (پی این آئی) فرزند راولپنڈی کہلانے والے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے بعد سوشل میڈیا کے میدان میں متحرک ہو گئے ہیں اور انہوں نے عوام کے نام پہلا پیغام جاری کر دیا ہے۔ راولپنڈی کی مشہور لال حویلی کے باسی شیخ رشید احمد نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر پاکستان کے عوام کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نکلو پاکستان کی خاطر، نکلو اپنے روشن اور محفوظ مستقبل کی خاطر۔ سابق وزیر داخلہ نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ امپورٹڈ گورنمنٹ نامنظور کا بھی استعمال کیا۔

اس کے علاوہ اُنہوں نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ٹوئٹ پر بھی ردّعمل دیا تھا جس میں اُنہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ بدھ کے روز عشاء کی نماز کے بعد پشاور میں ایک اجتماعِ عام سے خطاب کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close