عمران خان نے وزارت عظمیٰ چھوڑنے کے بعد عوام سے پہلی اپیل کر دی

اسلام آباد(آئی این پی )وزارت عظمی ٰ کے جانے اور قومی اسمبلی نشست سے استعفے دینے کے بعد عمران خان نے اپنانیا پلان بتادیا اور کہاکہ وہ بدھ کو پشاور میں جلسہ کریں گے ۔ پیر کوسماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہاکہ میں کل بدھ کو عشا کے بعد پشاور میں ایک جلسہ کروں گا ۔

انہوں نے کہاکہغیر ملکی اکسانے والی حکومت کی تبدیلی کے ذریعے ہٹائے جانے کے بعد میرا پہلا جلسہ ہوگا ۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارے تمام لوگ اس جلسہ میں آئیں کیونکہ پاکستان ایک آزاد، خودمختار ریاست کے طور پر بنایا گیا تھا نہ کہ بیرونی طاقتوں کی کٹھ پتلی ریاست کے طور پر۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close