پی ڈی ایم نے صدر عارف علوی سے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے صدر مملکت عارف علوی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔پیر کو اپنے بیان میں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا کہ الحمداللہ فاشسٹ حکومت سے قوم کی جان چھوٹ گئی۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ آئینی اور جمہوری طریقے سے سلیکٹیڈ کو پوری ٹیم سمیت واش آئوٹ کیا گیا۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ صدر عارف علوی کو شہباز شریف سے وزارتِ عظمی کا حلف لینا گوارا نہیں تو پھر استعفیٰ دیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close