شیخ رشید کا خواب پورا نہ ہو سکا، سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی ) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفوں کا اعلان کیا ہے اور آج عمران خان سمیت کئی ارکان نے استعفے دیے ہیں تاہم یہ استعفے اسپیکر نہیں بھجوائے گئے ہیں۔

اب پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفی عمران خان کے حوالے کردیا ہے۔شیخ رشید کا نالہ لئی کے ایریا میں لئی ایکسپریس وے تعمیر کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا ہے۔ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری دنوں میں انہوں نے بہت کوشش کی کس طرح لئی ایکسپریس کی منظوری ہو جائے لیکن یہ محض خواب ہی رہا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں