تحریک انصاف کی اتحادی جماعت نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی مخالفت کر دی، اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کی وفاق میں اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے قومی اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا اعلان کردیا۔جی ڈی اے کی رہنماسائرہ بانو نے بتایا کہ ہم 3 اراکین اسمبلی استعفیٰ نہیں دیں گے ، پارٹی فیصلہ ہے کہ آئین کی پاسداری کے لیے ایوان میں بیٹھیں گے ۔ مستعفی نہ ہونے والوں میں فہمیدہ مرزا، غوث بخش مہر اور سائرہ بانو شامل ہیں۔

 

یادرہے کہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم کے انتخاب کا بھی بائیکاٹ کردیا جبکہ پارٹی اور اتحادیوں کی طرف سے شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم کا امیدوار بھی نامزد کیا گیا تھا لیکن ووٹنگ سے پہلے بائیکاٹ کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close