پی ٹی آئی نے وزیراعظم کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نےتصدیق کی کہ تحریک انصاف نے وزیراعظم کے انتخاب کے عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے اور پی ٹی آئی قائد ایوان کے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے گی۔ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہےکہ اور پی ٹی آئی کے چیف ویپ عامر ڈوگر نے تمام اراکین سے استعفوں پر دستخط کرالیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close