عمران خان کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی، جمائما خان کا رد عمل بھی سامنے آ گیا

لندن (پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے وزیراعظم پاکستان کے منصب سے عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے ذریعے برطرفی کے بعد سابقہ اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ نے بھی ’ذو معنی‘ ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔ جمائما نے لندن میں ایون فیلڈ کے سامنے ن لیگ کے کارکنان کے احتجاج کی ایک ویڈیو پر جواب دیا۔ شیئر کی گئی ویڈیو کے ٹوئٹ میں تحریر تھا کہ ’ایون فیلڈ کے سامنے ہجوم ’قاسم کا باپ چور ہے‘ کے نعرے بلند کررہے ہیں۔ اس ٹوئٹ میں مریم نواز اور عمران خان کو بھی ٹیگ کیا گیا تھا،

جواب میں جب جمائما نے ہیش ٹیگ ’پُرانا پاکستان‘ لکھا تو جمائما کا ٹوئٹ دونوں رہنماؤں کے ساتھ بھی شیئر ہوا۔ یہ بات اہم ہے کہ جمائما نے اپنے اس ٹوئٹ پر تبصروں کو محدود رکھا، اس ٹوئٹ پر انہیں ’رپلائی‘ نہیں دیا جاسکتا لیکن سوشل میڈیا صارفین اس ٹوئٹ پر ’قوٹ‘ کا آپشن استعمال کرتے ہوئے اپنا اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close